ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرم جیت سنگھ رنٹو امرتسر کے میئر منتخب ہوئے

کرم جیت سنگھ رنٹو امرتسر کے میئر منتخب ہوئے

Wed, 24 Jan 2018 11:06:42    S.O. News Service

امرتسر،23 جنوری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرم جیت سنگھ رنٹو کو آج میونسپل کانگریسی کونسلرکی طرف سے متفقہ طور پر امرتسر کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے ۔رنٹو کے علاوہ رمن کو سینئر ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ یونِس کمار شہر کے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب کے مقامی بلدیاتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی اس موقع پر غیر موجودگی موضوع بحث رہی۔ کل ایسی خبریں آئی تھیں کہ امرتسر میئر کے انتخابات کے پروگرام میں مدعو نہیں کئے جانے کو لے کر سدھو ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ گولڈن ٹیمپل یا درگیانہ مندر کے علاوہ میں نے کبھی کہیں بغیر بلائے نہیں جاتا۔ واضح رہے کہ سدھو اور رنٹو کے درمیان تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں۔ سینئر نائب میئر کے ساتھ بھی ان کا رشتہ کچھ اچھا نہیں رہا، جنہوں نے سدھو کے ’’ لاپتہ‘‘ ہونے کی خبر والے پوسٹر چسپاں کروائے تھے ، جب وہ بی جے پی میں تھے۔رنٹو بھی مبینہ طور پر پارٹی سے ناراض چل رہے تھے جب انہیں 2017 اسمبلی انتخابات کے دوران امرتسر اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔


Share: